روس ، طیارہ حادثے میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

پیر 13 جولائی 2020 22:28

ماسکو ، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2020ء) روس میں طیارہ حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت ایمرجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی روس کے نزنی نوگوروڈ ریجن کے ضلع بولشیبلڈنسکی میں ایک طیارہ انٹونوف این -2 گر کر تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔ زخمی ہونے والے کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد 30 مربع میٹر کے رقبے پر آگ لگ گئی جس پر جلد قابو پا لیا گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :