روبی انعم طبیعت بہتر ہونے پرپی آئی سی سے گھر منتقل

پیر 13 جولائی 2020 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء)نامور اداکارہ روبی انعم کو طبیعت بہتر ہونے پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

روبی انعم کو چار روز قبل دل کا دورہ پڑنے پر پی آئی سی داخل کروایا گیا تھا اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کی انجیو گرافی کر کے ایک سٹنٹ ڈالا گیا ۔طبیعت بہتر ہونے پر اداکارہ روبی انعم کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔روبی انعم نے ہسپتال سے گھر جاتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی۔