پائل خان گرمی کی شدت اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے بیہوش ہو گئیں

منگل 14 جولائی 2020 11:56

پائل خان گرمی کی شدت اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے بیہوش ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) اداکارہ پائل خان گرمی کی شدت اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجہ سے بیہوش ہو گئیں ۔ اداکارہ پائل خان شوبز سر گرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں اپنے آبائی شہر پاکپتن میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز شدید گرمی اور بلڈ پریشر لو ہونے کے باعث اچانک بیہوش ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کی جانب سے انہیں فوری طور پر مقامی نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد انہیں ہوش آ گیا ۔ڈاکٹروں نے اداکارہ کو گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کچھ ادویات بھی تجویز کیں۔

متعلقہ عنوان :