کوئی بھی گلوکار ریاضت کا سلسلہ منقطع کردے تو دوبارہ گانے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں ‘ راگنی

شوبز سر گرمیاں نہ ہونیکی وجہ سے تین ماہ سے گھر میں فارغ ہوں لیکن ایک دن بھی ریاضت سے ناغہ نہیں کیا

منگل 14 جولائی 2020 11:56

کوئی بھی گلوکار ریاضت کا سلسلہ منقطع کردے تو دوبارہ گانے میں مشکلات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) نامور گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی گلوکار ریاضت کا سلسلہ منقطع کردے تو اسے دوبارہ گانے میں بڑی مشکلات درپیش ہوتی ہیں اس لئے روزانہ ریاضت پروفیشنل گلوکار وںکی زندگی کا معمول ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ راگنی نے کہا کہ شوبز سر گرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے گھر میں فارغ بیٹھی ہوئیں لیکن میںنے ایک دن بھی ریاضت کا ناغہ نہیں کیا ۔اگر ریاضت سے چھٹی لے لی جائے تو دوبارہ گانے پر بڑی مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں کورونا کی وباء سے چھٹکارا مل جائے گا اور ہماری معمول کی سر گرمیاں بحال ہو جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :