گلوکارہ ماہیرسیال ماڈل بن گئیں،موسم گرما کے ملبوسات کابرانڈ شوٹ مکمل کروادیا

ایک اچھی گلوکارہ کو ایک اچھی ماڈل اور اداکارہ بھی ہونا چاہیئے کیونکہ آجکل گانا سننے کے ساتھ ساتھ دیکھا بھی جاتا ہے ۔ماہیر سیال

منگل 14 جولائی 2020 12:08

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) معروف گلوکارہ ماہیرسیال ماڈل بن گئیں،موسم گرما کے ملبوسات کا برانڈ شوٹ مکمل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ ماہیر سیال ان دنوں برانڈز شوٹس مکمل کروانے میں مصروف ہیں گذشتہ دنوں انہوں نے ایک مشہور برانڈ کے موسم گرما کے ملبوسات کا شوٹ مکمل کروایا جن میں انہوں نے بیس کے قریب ڈیزائن کے ڈریسز پہنے۔

ایک ملاقات کے دوران ماہیرسیال نے بتایاکہ ایک اچھی گلوکارہ کو ایک اچھی ماڈل اور اداکارہ بھی ہونا چاہیئے کیونکہ آجکل گانا سننے کے ساتھ ساتھ دیکھا بھی جاتا ہے ماہیر سیال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گانوں میں بھی خود ہی ماڈلنگ کی ہے کیونکہ اللہ نے بہترین آوازکے ساتھ ساتھ انہیں خوبصورتی سے بھی نوازاہے ۔

(جاری ہے)

ماہیر سیال نے کہاکہ انہوں نے اس سے قبل بھی ایک ہئیر آئل کمپنی کی ٹی وی سی میں بھی بطور ماڈل کام کیا ہے کیونکہ ان کے بال عام لڑکیوں کے بالوں سے بہت زیادہ لمبے ہیں اور انہی لمبے بالوں کی وجہ سے انہیں بطور ماڈل منتخب کیا گیا تھا۔

ماہیر سیال نے مذید بتایاکہ انہوں نے بہت سارے ڈرامہ سیریلز کے OST ریکارڈ کروائے ہیں انہیں ان ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز بھی آئیں مگر انہوں نے ابھی اس طرف توجہ نہیں دی جب انہیں فلم کے گانے ریکارڈ کروانے کا کہا جاتاہے تو ساتھ ہی فلم میں کام کرنے کی آفر بھی کردی جاتی ہے جسے وہ ہنس کر ٹال دیتی ہیں ماہیر سیال نے کہاکہ وہ ابھی اپنی گلوکاری اور اب ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی طرف توجہ بھی دے رہی ہیں انشاء اللہ جب دل چاہا کسی اچھے ڈرامہ سیریل یا میگا کاسٹ کی فلم میں بھی ضرور جلوہ گرہوں گی۔

متعلقہ عنوان :