طالبان کے 4 ہزار199 قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، افغان حکومت

منگل 14 جولائی 2020 12:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب تک طالبان کے 4 ہزار199 قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ ترجمان جاوید فیصل نے اعلان کیاکہ گذشتہ دنوں طالبان کی180 قیدیوں کو آزاد کیا گیا ہے جس کے بعد طالبان کے آزاد ہونے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد 4199 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے طالبان پر حکومت کے قیدیوں کو آزاد کرنے کے وعدے پر عمل کرنے میں کوتاہی برتنے کا الزام بھی لگایا۔

حکومت افغانستان نے ابھی حال ہی میں طالبان قیدیوں کی آزادی کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طالبان کے 592 قیدیوں کو جرائم انجام دینے کے باعث آزاد نہیں کرے گی اور حکومت نے ان کی جگہ نئی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :