پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب2کروڑ67لاکھ روپے بڑھ گئی

منگل 14 جولائی 2020 19:08

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب2کروڑ67لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس36700کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے مزید126.65پوائنٹس کے اضافے سے 36745.22پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.45فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 18ارب2کروڑ67لاکھ روپے بڑھ گئی ۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوٹریڈنگ کے آغاز پر منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباو،ْ دیکھنے میں آیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس36528پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ایک بار پھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری شروع ہوئی جس کے نتیجے میںتیزی لوٹ آئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس36936پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعدمیں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس126.65پوائنٹس کے اضافے سی36745.22پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس26.77پوائنٹس کے اضافے سے 15927.82پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 68.09پوائنٹس کے اضافے سے 26157.20پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز393کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سی214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ158میں کمی اور21میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ68کھرب41کروڑ65کروڑ 87لاکھ روپے سے بڑھ کر69کھرب25ارب15کروڑ45لاکھ روپے ہو گیا۔

منگل کو46کروڑ62لاکھ51ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کے مقابلے میں26لاکھ 55ہزارشیئرز کم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے ہینو موٹر کے حصص کی قیمت36.51روپے کے اضافے سی523.41روپے اورانڈس موٹرکے حصص کی قیمت29.37روپے کے اضافے سی1220.51روپے ہو گئی جبکہ فلپ موریس کے حصص50روپے کی کے کمی سے 1750روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص41روپے کی کمی سے 551روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :