سندھ اسمبلی میں رکن عارف مصطفی جتوئی کو پھٹا ہوا ماسک دینے پر ہنگامہ

حکومت سندھ کی جانب سے انہیںیہ ماسک دیا گیا ہے، عارف مصطفی، فیس ماسک موجود ہے مگرمیں اپنا نہیں دے سکتا ، مکیش کمار چاولہ

جمعرات 23 جولائی 2020 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2020ء) سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران جمعرات کو جی ڈی اے کے رکن اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے پھٹا ہوا ماسک دیکھا یا اور اسپیکر آغا سراج درانی کو بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے انہیںیہ ماسک دیا گیا ہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران فیس ماسک کے معاملے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا کہ فیس ماسک موجود ہے مگرمیں اپنا نہیں دے سکتا ،اگر میں نے دیا تو وہ خراب ہو جائے گا۔جس پر اسپیکر نے عار ف جتوئی کو تسلی دی کہ ماسک موجود ہیں آپ کے مل جائے گا۔اسپیکر نے جی ڈی اے کے رکن سے دریافت کیا کہ پھٹا ہوا ماسک آپ کو کس حکومت نے دیا تھا عارف جتوئی نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔