امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی

یہ خبر غلط ، غیر ذمہ دارانہ ، جعلی اور ناقابل برداشت جھوٹ ہے، امیتابھ بچن کا ٹویٹر پیغام

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 24 جولائی 2020 15:11

امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی
ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24جولائی 2020ء) امیتابھ بچن نے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی تردید کر دی۔ گردشی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ بالی وڈ کے نامور اداکار اور کورونا وائرس کا شکار امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ منفی آگیا ہے یعنی وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ لیکن اب امیتابھ بچن نے خود اس خبر کی تردید کر دی ہے جس میں ان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس خبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر غلط ، غیر ذمہ دارانہ ، جعلی اور ناقابل برداشت جھوٹ ہے۔

خیال رہے کہ 11 جولائی کو امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں فوری ممبئی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

امیتابھ بچن کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی تھی۔ جبکہ اداکار نے ایسے تمام افراد سے جو گزشتہ 10 روز کے دوران ان کے قریب رہے، ان سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی تھی۔ اس کے علاوہ بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد ان کے صاحبزادے نے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی گئی تھی جبکہ ایشوریا رائے اور انکی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کرونا ٹیسٹ منفی جبکہ ان کی بہواور ابھیشک کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک کی بیٹی ارادھیہ کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے۔ دونوں کو گھر ہی میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے اور قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ایشوریا رائے بچن اورانکی بیٹی کا ایک بار پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گھر بچن فیملی کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ان کے گھر کو بھی سیل کر دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ وہاں آنے سے گریز کریں۔