محمد غلید صومالیہ کے قائم مقام وزیر اعظم مقرر

اتوار 26 جولائی 2020 11:10

موغادیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2020ء) صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری کو پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ نہ ملنے کے بعد نائب وزیر اعظم مہدی محمد غلید کو ملک کا قائم مقام وزیر اعظم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حسن علی خیری کو ہٹانے کے لئے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ لایاگیا تھا ،جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔محمد غلید نے ٹویٹ کیا ’’یہ اعزاز کی بات ہے کہ صدر ایچ ای محمد فریجو نے ملک کا قائم مقام وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :