افغان حکومت کا طالبان کے 592 قیدیوں کو مختلف جرائم انجام دینے کے باعث آزاد نہ کرنے کا اعلان

پیر 27 جولائی 2020 10:40

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) حکومت افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے سربراہ لطیف محمود نے کل طالبان قیدیوں کی آزادی کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، طالبان کے 592 قیدیوں کو مختلف جرائم انجام دینے کے باعث آزاد نہیں کرے گی اور حکومت نے ان کی جگہ نئی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان قیدیوں کی آزادی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی اور قیام امن کی ایک اہم پیشگی شرط ہے۔ افغانستان کی حکومت نے ہونے والے معاہدے کی روشنی میں کل مزید 50 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا اس طرح اب تک رہا ہونے والے طالبان کے قیدیوں کی تعداد 4490 ہو گئی ہے جبکہ طالبان نے بھی اب تک 820 افغان سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :