پاکستان ویمن فورم ، کویت کی جانب سے نے Covid-19 کی وباءمیں صحت عامہ سے متعلق چیلینجز سے نمٹنے کے لئے لیکچر کا انعقاد

پاکستان ویمن فورم، کویت کی جانب سے نے Covid-19 کی وباء میں صحت عامہ سے متعلق چیلینجز سے نمٹنے کے لئے لیکچر کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2020 12:37

پاکستان ویمن فورم ، کویت  کی جانب سے نے Covid-19 کی وباءمیں صحت  عامہ سے ..
کویت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2020ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) پاکستان ویمن فورم، کویت کی جانب سے نے Covid-19 کی وباء میں صحت عامہ سے متعلق چیلینجز سے نمٹنے کے لئے لیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں کویت کے معروف ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی۔ فورم کی صدر مس نادیہ محمد ارشد نے تمام مہمانوں اور مہمان خصوصی بیگم سفیر پاکستان اور فورم کی چیف پیٹرن مسز عنبرین مصطفٰی کو آن لائن لیکچر میں خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹرز پینل میں کویت یونیورسٹی میں سائیکیٹری کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل زاہد، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان کی ڈائریکٹر آف لنگز ہیلتھ پروگرام کنسلٹنٹ ڈاکٹر صائمہ سعید، وزارت صحت کویت سے ذیابیطیس کے شعبے سے منسلک ڈاکٹر نبیلہ واسطی اور ڈاکٹر رضوانہ شجاع شامل تھیں۔

(جاری ہے)

فورم کی نائب صدر، مسز رومینہ سرور نے ڈاکٹر حضرات کے تعارف سے موضوع پر لیکچر کا آغاز کیا جس پر ڈاکٹر صاحبان نے سیر حاصل گفتگو کی۔

تمام ڈاکٹرز نے موذی وباء سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حاضرین کے آگاہ کیا۔ لیکچر کے اختتام پر مہمان خصوصی مسز عنبرین مصطفٰی نے تمام ڈاکٹرز حضرات کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان ویمن فورم کویت کی کارکردگی کو اس ضمن میں سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ انشااللہ مستقبل میں بھی پاکستان ویمن فورم کویت اس طرح کے سیمنیارز اور لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھے گی جس سے پاکستانی کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ میسر ہو گا۔

لیکچر کے اختتام پر حاضرین نے ڈاکٹرز حضرات سے سوال و جواب کیے جن کے تفصیلاً جواب دیے گئے۔ فورم کی صدر نادیہ محمد ارشد نے اختتام پر ووپ میڈیا کے شہزاد خان، اردو پوائنٹ سے فیصل جمیل اور محمد عرفان شفیق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آن لائن سیشن کے لیے میڈیا اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :