پتہ لگ جائے گا کہ دبئی میں جائیداد ڈکلیئرڈ ہیں یا نہیں، عمر ایوب

بدھ 15 مئی 2024 18:54

پتہ لگ جائے گا کہ دبئی میں جائیداد ڈکلیئرڈ ہیں یا نہیں، عمر ایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پتہ لگ جائے گا کہ دبئی میں جائیداد ڈکلیئرڈ ہیں یا نہیں۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سورس بھی چیک کریں کہ یہ رقوم کیسے دبئی گئیں، یہ رقوم اسٹیٹ بینک کی اجازت سے گئی تھیں اور کس سورس سے گئیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو کہتے ہیں وہ درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ یا جو امن و امان پر بڑے بڑے دعوی کر رہے ہیں وہ وہاں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوڈشیڈنگ گرمی میں مزید ہو گی، لوڈشیڈنگ چوری کی وجہ سے نہیں ہو رہی، یہ اس لیے ہو رہی ہے کہ حکومت پیسہ جاری نہیں کر رہی اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو پیسہ چھپایا اور منی لانڈرنگ ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس پر بھی غور کرنا چاہیے کہ کیوں پاکستان سے باہر جا کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔