190ملین پائو ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور
بدھ 15 مئی 2024 18:54
(جاری ہے)
اس کیس میں 27 فروری کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فردجرم عائد کی تھی۔
گزشتہ روز عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت میں 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 2 پر جرح مکمل کرلی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 15 مئی تک ملتوی کردی تھی، اس ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات ریکارڈ جبکہ 19 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ 190ملین پانڈ نیب ریفرنس القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹان لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای)کے ذریعے 140 ملین پانڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پائونڈ)تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹائون کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
قوم 2800 ارب روپے اس بجلی کے ادا کرے گی جو استعمال ہی نہیں کی گئی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.