مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک دن میں 40روپے کی زبردست کمی ،ٹماٹر کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں

پیر 27 جولائی 2020 16:28

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک دن میں 40روپے کی زبردست کمی ،ٹماٹر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2020ء) مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک دن میں 40روپے کی زبردست کمی ،ٹماٹر کی قیمتیں بھی نیچے آگئیں ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق حالیہ عرصہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم ہونے میں نہیں آرہی تھیں ۔گذشتہ روزمارکیٹ میں مرغی کا گوشت 300روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ پیر کو مرغی کے گوشت کی فی کلو گرام قیمت فروخت یکدم 260روپے پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔دوسری جانب پولٹری کے شعبے سے وابستہ افراد نے اے پی پی کو بتایاکہ مرغی کے گوشت کے نرخ دویوم میں مزید نیچے آئیں گے ۔مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کی قیمتیں بھی پیر کو نیچے آئیں ۔گذشتہ چند یوم میں ٹماٹر کی قیمتیں 100روپے سے اوپر چلی گئی تھیں تاھم پیر کو راولپنڈی و چکلالہ کینٹ اور شہر میں ٹماٹر 70سے 80روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :