ثروت گیلانی، نمرہ بچہ اور مہر بانو کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے، یسرا رضوی

جمعرات 30 جولائی 2020 10:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2020ء) اداکارہ یسرا رضوی نے کہاکہ ویب سیزیز ’’چڑیلز‘‘میں باصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام میں نئی ویب سیزیز ’’چڑیلز‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بچہ اور مہر بانو کے ساتھ کام کرنا باعث فخر ہے اور یہ تمام اداکارائیں صرف باصلاحیت ہیں بلکہ قابل ذکر خواتین بھی ہیں جن کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سکیھنے کو ملا ہے۔ اداکارہ کی یہ ویب سیریز26اگست کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم زین5پر نشر کی جائے گی۔