کمشنر لاڑکانہ کا سر ھینری ہالینڈ اور ہدایہ ٹرسٹ کا دورہ اور افسران سے ملاقات

سرھینری ہالینڈ آئی اسپتال پر کوئی انکروچمینٹ ہونے نہیں دی جائے، اسپتال کی پراپرٹی پر اسپتال کا بورڈ لگوایا جائے گا، کمشنر لاڑکانہ

جمعرات 30 جولائی 2020 22:30

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2020ء) کمشنر لاڑکانہ کا سر ھینری ہالینڈ اور ہدایہ ٹرسٹ کا دورہ اور افسران سے ملاقات، سرھینری ہالینڈ آئی اسپتال پر کوئی انکروچمینٹ ہونے نہیں دی جائے، اسپتال کی پراپرٹی پر اسپتال کا بورڈ لگوایا جائے گا، کمشنر لاڑکانہ، سول اسپتال میں عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولیت دی جائے اور اسپتالوں کا اچانک دورہ کروں گا، محمد سلیم رضا کھوڑو۔

(جاری ہے)

تفیصلات کے مطابق گذشتہ روز کمشنر لاڑکانہ محمد سلیم رضا کھوڑو نے شکارپور کی تاریخی سرھینری ہالینڈ آئی اسپتال شکارپور کا دورہ کیا ، اس موقعے پر سر ھینری ہالینڈ اسپتال کی عمارت، چرچ اور ڈاکٹروں کی رہائش والے پلاٹ کا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید الرحمن لاڑک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شکارپور علی رضا انصاری سے اسپتال کی پراپرٹی کے متعلق بریفنگ لی ، ڈپٹی کمشنر شکارپور نے کمشنر لاڑکانہ کو بتایاکہ اس وقت تک یہ اسپتال ٹرسٹ کے نام پر ہے اور اس کی رکھوالی ٹرسٹ کا مقرر کردہ چوکیدار ہی کرتا ہے ، ٹرکٹ کے موجود ہ چوکیدار اور ٹرسٹ کے دوسرے نمائندے زرنرمسک نے بتایاکہ اہم اسپتال میں ایک بااثر شخص کے کچے لوگ آکر بیٹھے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کی رہائش والے پلاٹ پر آج سے پانچ سال قبل دوکان تعمیر کروائے گئے تھے جن پر اب کام بند ہے اور دوسری کوئی انکروچمینٹ نہیں ہے، اس موقعے پر کمشنر لاڑکانہ محمد سلیم رضا کھوڑو نے سر ھینری ہالینڈ کے نمائندے سے بات چ?ت کرتے اور ڈپٹی کمشنر شکارپور کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ سر ھینری ہالینڈ اسپتال میں کوئی انکروچمینٹ نہیں ہونے دی جائے اور اگر کوئی انکروچمینٹ ہوئی ہے اس کو ہٹایا جائے، انہوں نے کہاکہ اسپتال پر ٹرسٹ کا بورڈ لگوایا جائے گا اور کوئی بھی پرائیوٹ شخص خرید و فروخت کی کوشش کرے گا اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا ، اس کے بعد کمشنر لاڑکانہ محمد سلیم رضا کھوڑو نے لاڑکانہ بائی پا س پر قائم ہدایہ ٹرسٹ گارڈن کے سینٹر کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ٹرسٹ کی جانب سے مختلف سیکٹرس میں کی گئی خدمات کے متعلق بریفنگ دی گئی، اس سے پہلے کمشنر لاڑکانہ نے محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ کے متعلق ڈپٹی کمشنر آفیس شکارپور میں اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد شیخ، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر نور الدین ابڑو، پی پی ایچ آئی اور آئی ایچ ایس کے انچارجز ، پبلک ہیلتھ انجینئر آغا نعیم نے کمشنر لاڑکانہ کو بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ محمد سلیم رضا کھڑو نے کہاکہ ضلع کے اندر اسپتالوں میں ادویات اور ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے، پی پی ایچ آئی اور آئی ایچ ایس اپنے سینٹروں پر سگ گزیدی اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی موجود گی کو یقینی بنائیں ،انہوں نے کہاکہ میں سول اسپتال سمیت دیگر ہیلتھ سینٹروں کا اچانک دورہ کروں گا اور کوتاہی کرنے والوں بخشا نہیں جائے گا ، کمشنر لاڑکانہ نے پبلک ہیلتھ انجینئر اور ڈپٹی کمشنر شکارپو ر کوہدایت کی کہ وہ شکارپور کے اہم شہروں میں صفائی ستھرائی کروائیں ، پمپنگ اسٹیشن کی مشینری ٹھیک رکھیں اور بڑے نالوں کو کھدائی کروائیں تاکہ اچانک برسات کے اربن فلڈ سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :