پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ممتاز الحق کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 31 جولائی 2020 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافیع حسین اور سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن بہاولپور کے سیکرٹری ممتاز الحق کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کبڈی کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :