جی سی یونیورسٹی کی حذیفہ کو تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیشکش

بہت مبارک ہو حذیفہ۔برائے مہربانی کوئی حذیفہ کو مجھ سے رابطہ کرنے کے لئے کہے۔ہم اسے پڑھائی کی فیس اور دیگر اخراجات میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔وی سی جی سی یو اصغر زیدی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 31 جولائی 2020 14:49

جی سی یونیورسٹی کی حذیفہ کو تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیشکش
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی2020ء) جی سی یونیورسٹی نے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی معروف یونیورسٹی جی سی یو کے وی سی نے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا عزم اختیار کیا ہے۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ہیلو پاکستان نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک فوٹو کولاج کو شیئر کیا گیا۔

جس میں ایک تصویر شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ کی ہے جبکہ دوسری تصویر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وی سی اصغر زیدی کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بہت مبارک ہو حذیفہ۔برائے مہربانی کوئی حذیفہ کو مجھ سے رابطہ کرنے کے لئے کہے۔ہم اسے پڑھائی کی فیس اور دیگر اخراجات میں مدد کی پیشکش کرتے ہیں

۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بچے کو اعلی تعلیم دلوانے،اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور خاندان کی کفالت کے لیے پاکستان بیت المال نے مالی مدد کی پیشکش کی ۔

جونہی یہ خبر وائرل ہوئی ، بیت المال کی ٹیم کے پاس گئی اور نوجوان لڑکے کو مالی امداد کا وعدہ کیا۔بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ فلاحی ادارے نے لڑکے سے ملاقات کی اور مالی مدد کی پیشکش کی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال ٹیم نے شفقت پدری سے محروم، 5 بہن بھائیوں کے واحد کفیل، ملتان کے رہائشی محمد حذیفہ سے رابطہ کیا ہے۔

بیت المال کی جانب سے محمد حذیفہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ انکو فوری مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب سوشل میڈیاپر بھی صارفین کی جانب سے ہونہار طالب علم کو خوب سراہا جا رہا ہے۔اور ان کے روشن مستقبل کے لیے بھی دعا کی جا رہی ہے۔
۔اس کے علاوہ شوبز اداکاروں سمیت معروف سیاستدانوں کی جانب سے بھی محمد حذیفہ کو سراہا جا رہا ہے۔