قصور، گاجرکی اچھی پیدوار کے لئے گہری زرخیزمیرازمین کے انتخاب کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2020 20:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے شیڈول کیمطابق گاجرکی اچھی پیدوار کے لئے گہری زرخیزمیرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجرکی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوارکے لئے ایسی گہری زرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ گاجرکی کاشت کے لئے زمین کو تین سے چارمرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیارکرلیناچاہئیے اور اس میں10سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادفی ایکڑبھی ملادینی چاہئیے تاکہ اس کی زرخیزی میں اضافہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کو دودفعہ رائونی دیکر مناسب وترحالت میں رکھناچاہئیے اور زمین کی تیاری کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑڈال کر آبپاشی کردینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ گاجرکی کاشت کے لئے جڑی بوٹیوں سے پاک6سی8کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کاضامن ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :