صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر نے کی دھمکی

ہفتہ 1 اگست 2020 16:55

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر نے کی دھمکی
واشنگٹن۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر نے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹک ٹاک چین کی انٹیلی جنس کا ایک ہتھیار ہوسکتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدرٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میںکہا ہے کہ جہاں تک ٹک ٹاک کی بات ہے تو ہم اسے امریکہ میں بین کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کے خلاف ایگزیکٹو آرڈر یا ایمرجنسی اکانومی پاور کے ذریعے کارروائی کر سکتے ہیں۔ٹرمپ کا یہ اقدام امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمیٹی (سی ایف آئی یو ایس) کے ایک جائزے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان معاہدوں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جو امریکی قومی سلامتی پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام اور قانون سازوں نے حالیہ ہفتوں میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ دنیا بھر میں مشہور اس ویڈیو پلیٹ فارم کو بیجنگ مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے تاہم کمپنی نے چینی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے رابطے کی تردید کی ہے۔