صدارتی انتخابات 3 نومبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، وائٹ ہائوس

پیر 3 اگست 2020 10:50

صدارتی انتخابات 3 نومبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، وائٹ ہائوس
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) وائٹ ہائوس کے چیف آف سٹاف مارک میڈوز نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات 3 نومبر کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات انتخابات میں ممکنہ تاخیر سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی انتظامیہ بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی طے شدہ شیڈول یعنی 3 نومبر کو انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ڈاک کے ذریعے انتخابی ووٹنگ کے عمل کو غیرمناسب اور جعل سازی قرار دیا جس کے باعث انہوں نے انتخابات میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔