بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 39 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

منگل 4 اگست 2020 11:57

بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 39 ہزار افراد ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) بھارت میںمہلک کورونا وائرس سی39 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس دوران مزید 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی مصدقہ تعداد 39ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 52050 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 266 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ ریاست میں اب تک 15ہزار آٹھ سو سے زائد افراد کورونا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ مہاراشٹر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک لاکھ32 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے مجموعی فعال کیسز کی تعداد آٹھ لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :