ترگت ’جنگیز جوشقون ‘ شاہد آفریدی سے کرکٹ سیکھنے کے خواہاں
جنگیز جوشقون کو کرکٹ ضرور سکھائوںگا اور ان سے کلہاڑی سے لڑنا سیکھوں گا: سابق کپتان
ذیشان مہتاب منگل 4 اگست 2020 15:14
(جاری ہے)
انٹرویو کے دوران جنگیز جوشقون سے کئی سوالات کیے گئے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے، جنگیز کا کہنا تھا کہ وہ مسلمان ہیں وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں ۔ ترگت سپاہی کا جاندار کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں اورشاہد خان آفریدی سے بیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں جس پر شاہد خان آفریدی نے ترک اداکار جنگیز کو جواب میں کہا کہ وہ اُنہیں جنگیز نہیں بلکہ ترگت ہی پکاریں گے کیوں کہ یہ نام اُن پر اچھا لگتا ہے۔
شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اپنی اور سارے پاکستان کی جانب سے ترگت کو پاکستان میں دعوت دینا چاہیں گے، ترگت کے پاکستان پہنچنے پر وہ اُنہیں کرکٹ ضرور سیکھائیں گے اور ساتھ میں جنگیز سے کلہاڑی سے لڑنا بھی سیکھیں گے ۔ جس پر جنگیز جوشقون نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں یہ منظور ہے اور ڈیل پکی سمجھیں ۔انٹرویو کے دوران ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق بات کرتے ہوئے جنگیز کا کہنا تھا کہ 5 سیزنز میں اُن کا سب سے پسندیدہ ویلین ( منفی کردار ) نویان رہا ہے اور اگر جوڑی کی بات کی جائے تو وہ ترگت سپاہی اور آئیکیز کی جوڑی کو شاندار قرار دیں گے ۔ ترگت ’ جنگیز جوشقون ‘ لا لا سے کیا سیکھنا چاہتے ہیں ؟ جنگیز جوشقون نے خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل غازی میں آڑی سے لڑنے کا فیصلہ اُن کا اپنا تھا، وہ ’ ترگت ‘ کے کردار کو انوکھا اور اچھوتا بنانا چاہتے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.