بھارت میں جنگی طیارہ مگ 23 بیچنے کے لیے 'او ایل ایکس' پر اشتہار دیدیا گیا

بھارت میں مگ 23 بیچنے کے لیے او ایل ایکس پر اشتہار، قیمت 9 کروڑ99 لاکھ 99ہزار999 بھارتی روپے مقرر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 19:28

بھارت میں جنگی طیارہ مگ 23 بیچنے کے لیے 'او ایل ایکس' پر اشتہار دیدیا ..
علی گڑھ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04اگست 2020ء) : بھارت میں جنگی طیارہ مگ23 بیچنے کے لیے 'او ایل ایکس' پر اشتہار دیدیا گیا، قیمت 9 کروڑ99 لاکھ 99ہزار999 بھارتی روپے مقرر، 28 سال بھارتی ایئر فورس کے زیر استعمال رہنے والے مگ 23 کو بیچنے کے لیے مشہور سیلنگ ویب سائٹ او ایل ایکس پر اشتہار لگا دیا گیا جس میں اس جہاز کی قیمت 9 کروڑ99 لاکھ 99ہزار999 بھارتی روپے رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کی جانب سے 2009 میں جنگی طیارہ مگ 23 بی این علی گڑھ یونیورسٹی کے انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو تحفے کے طور پر دیا گیا تھا، جسے یونیورسٹی کے احاطے میں نصب کیا گیا۔
تاہم کچھ روز قبل ہی یونیورسٹی کی جانب سے اس طیارے کو بیچنے کے لیے او ایل ایکس پر اشتہار سامنے آیا جس سے متعلق خبر ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ویب سائٹ سے درخواست کر کے اس اشتہار کو ہٹوا دیا اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے نہ تو ایسا کوئی اشتہار دیا گیا ہے اور نہ ہی جامعہ اس طیارے کو بیچنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ 

متعلقہ عنوان :