بیروت دھماکے میں جرمن سفارت خانے کا عملہ بھی زخمی

سفارت خانہ جائے حادثے سے زیادہ دور واقع نہیں ہے اور اسے نقصان پہنچا ،جرمن وزارت خارجہ

بدھ 5 اگست 2020 15:58

بیروت دھماکے میں جرمن سفارت خانے کا عملہ بھی زخمی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) جرمن وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جرمن سفارت خانے کا عملہ بھی زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتی بیان میں کہاگیاکہ اس دھماکے کے نتیجے میں جرمن سفارت خانے میں کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوئے۔ جرمن وزارت خارجہ کے مطابق فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کتنے جرمن شہری ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ جائے حادثے سے زیادہ دور واقع نہیں ہے اور اسے نقصان پہنچا ہے۔ جرمن چانسلر میرکل نے بیروت دھماکے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لبان کی مدد کا وعدہ کیا ۔