جنوبی کوریا کی آن لائن شاپنگ کی شرح میں جون کے دوران 10 فیصد اضافہ

بدھ 5 اگست 2020 16:11

جنوبی کوریا کی آن لائن شاپنگ کی شرح میں جون کے دوران 10 فیصد اضافہ
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے باعث جون میں آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا جس کے باعث اس کی شرح میں جون میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون میںآن لائن خریداری کی مالیت 12.67 ٹریلین تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5 فیصد زیادہ ہے اور یہ رواں سال فروری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی آن لائن مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 61.5 فیصد رہی ۔

(جاری ہے)

لوگوں نے گھر میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتے ہوئے کھانے اور مشروبات کی آن لائن خریداری میں 39.4 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں ماہ کے دوران گھریلو اشیاء کی آن لائن خریداری میں 48.9 فیصد اضافہ ہوا۔ کورونا وباء کے باعث بیرونی سرگرمیوں کے دوران ثقافتی اور تفریحی پروگرام کی آن لائن مانگ میں 81.8 فیصد جبکہ سفر اور ٹرانسپورٹ خدمات کی طلب میں 57.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ جون کے دوران موبائل شاپنگ یا اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے خریداری 22.8 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ آن لائن خریداری کی مجموعی شرح میں 66.8 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :