بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے زچہ اور بچہ دونوں کی صحت کا تحفظ یقینی اور نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی لائی جا سکتی ہے
خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا بریسٹ فیڈنگ کی حمایت بارے ویبنار سے خطاب
جمعرات 6 اگست 2020 00:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے پاکستان سمیت 194 ممالک بچے کو پہلے 6 ماہ ماں کا دودھ پلانے کے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہیں جو کہ 2025ء تک 50 فیصد ہوگا، پاکستان اس ہدف کے حصول کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانے سے زچہ اور بچہ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے، بچے خوراک کی کمی کا شکار نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے پہلے 6 ماہ ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ ماں کا دودھ نہ پینے والے بچوں کے مقابلے میں 14 گنا زیادہ تیزی سے نشو و نما پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے نمونیا اور ہیضے سے بچائو میں مدد ملتی ہے اور ان سے اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے، اس سے خواتین اور بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے شوکت خانم بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے دوران خواتین کو آگاہی فراہم کی کہ وہ کم از کم 3 ماہ اپنے بچے کو دودھ پلائیں، اس سے خواتین کو کینسر، ذیابیطس، الرجی اور دیگر بیماریوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ کا کوئی نعم البدل نہیں، پائوڈر ملک صرف اضافی ضرورت کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بطور معاشرہ اور خاندان خواتین کو اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کی جانب مائل کر سکتے ہیں، یہ اقدام کئی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں بھی مددگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند مزدوروں کے ذریعے غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی کا فروغ اور عدم مساوات کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کو پیدائش کے پہلے گھنٹے میں ماں کا دودھ پلایا جائے تو تقریباً 22 فیصد نوزائیدہ بچوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس حوالے سے انفرادی طور پر آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممالک کو صحت عامہ کے پروگراموں اور جامع بریسٹ فیڈنگ پالیسیوں کے طور پر بریسٹ فیڈنگ کونسلنگ کے ماہرین کی رسائی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے تناظر میں پاکستان میں بچے کو ماں کا دودھ پلانے میں بہتری کے لئے مزید وسائل اور کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے تعاون سے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس سے ہزاروں خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو پائیدار بریسٹ فیڈنگ کونسلنگ کے ذریعے بچے کو ماں کا دودھ پلانے کے لئے سرمایہ کاری اور اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.