زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور جینزکا کپڑا بنانے والے ادارے کریسنٹ باہومن کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

جمعرات 6 اگست 2020 18:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) : وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی اور جینزکا کپڑا بنانے والے ادارے کریسنٹ باہومن کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور بہترین کوالٹی کے فائبرمیٹریل کے حصول میں سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ریسرچ کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وائس چانسلرآفس میں منعقد ہوئی جہاں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) اور کریسنٹ باہومن کے نائب صدر آپریشنز مسٹر عبدالوہاب نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے ریسرچ و ڈویلپمنٹ میں تعاون کو فروغ دیتے ہوئے باسٹ و پلانٹ فائبرکی تیاری اور اس کی انڈسٹریل پروڈکشن کیلئے کوالٹی سٹینڈرڈز کا بھی تعین کریں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دونوں ادارے ٹیکنیکل سٹاف اور طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے نئے چیلنجز و رجحانات پر مبنی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کریں گے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ انڈسٹری اور فارمنگ کمیونٹی کے جملہ مسائل کے پائیدار حل کیلئے کمیشنڈ ریسرچ کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین مربوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش مند ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس ہدف کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ تقریب میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر‘ چیئرمین شعبہ فائبر و ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی ڈاکٹر اسد فاروق‘ ڈاکٹر خرم ضیاء و دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :