شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل جوہری میزائل پروگرام پر جارحانہ پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے: پینٹاگون

جمعرات 6 اگست 2020 22:49

شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل جوہری میزائل ..
ةواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل انتہائی دانستہ تجرباتی پروگرام کے ذریعے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں پر جارحانہ پیشرفت جاری رکھے ہوے ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون دفاعی حکمت عملی و منصوبوں کی اسسٹنٹ سیکرٹیری وکٹورینو جی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تیزی سے پیشرفت جاری رکھے ہوے ہے ۔

جوکہ امریکی سرزمین کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جاری سفارتی کوششوں کے باوجود شمالی کوریا نے میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔تا ہم انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جاری رہنا سود مند رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :