فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی

جمعرات 6 اگست 2020 22:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شیئر کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی امریکی صدر کا کورونا سے متعلق جھوٹے دعوے کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کلپ میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں جب کہ طبی اعتبار سے دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے بچوں کی ہلاکتیں بھی سامنے آچکی ہیں۔

ایسے میں فیس بک نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ کسی صدرکی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں اپنی ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی، مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔