ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل،ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی

جمعرات 6 اگست 2020 22:55

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے،حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں ہیرو شیما کے میئر کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا کو کورونا وائرس کی طرح عالمی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایک ایٹمی حملے میں تباہ ہوگیا تھا لیکن آج یہ امن کی علامت بن گیا ہے۔ہیرو شیما کے ایٹم بم حملے کی یادگاری سالانہ تقریب میں ہلاک افراد کی یاد میں ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔