روسی عدالت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں3 روسیوں کو جیل بھیج دیا

جمعہ 7 اگست 2020 15:32

روسی عدالت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں3 ..
ماسکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ماسکو کی ایک عدالت نے صدر ولادیمیر پوتن کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 3 روسی شہریوںکو 6سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے 27 سالہ رسلان کوسٹلنکوف کو7 سال ، 34 سالہ پییوٹر کرامزین کو ساڑھے 6سال اور 22 سالہ ویاسلاو کریوکوف کو شدت پسند گروہ بنانے اور صدر ولادیمیر پوتن کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے کے الزام میں 6سال قید کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ تینوں نوجوان مارچ 2018 سے پری ٹرائل حراست میں تھے۔

متعلقہ عنوان :