بہت سی بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے،

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرواسا لاہورکی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت

جمعہ 7 اگست 2020 20:11

بہت سی بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ بہت ساری بیماریاں پھیلنے کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے،وزیر اعلی پنجاب سردادعثمان بزدارکی ہدایت پرواسا لاہورکی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزذہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد اجمل بھٹی،علی عامر ودیگرافسران موجودتھے۔

ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز نے صوبائی وزیر صحت کو واسا کی کارکردگی ولاہوریوں کو صاف ستھراء پانی کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،ایم ڈی واسا نے پریزینٹیشن کے ذریعے لاہور کے ڈرینیج پوائنٹس کی صفائی ستھرائی اور پمپنگ پوائنٹس کی کولیکشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ لاہوریوں تک صاف ستھراء پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے حکومت بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے،انہوں نے کہا کہ کمرشل علاقوں میں پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کی جائے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا کی استعدادکارکوبڑھایاجائے گا،صوبائی وزیر نے کہا کہ واساکے جاری منصوبہ جات کی جلد تکمیل کیلئے آئندہ اجلاس طلب کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں نکاسی آب کے نظام کومزید بہتر کیا جا رہاہے۔