پہلا ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بساط 219 رنز پر سمٹ گئی
یاسر شاہ کے 4 شکار
ذیشان مہتاب جمعہ 7 اگست 2020 19:07
(جاری ہے)
170 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی اور کرس ووکس 19 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
انگلینڈ کو 9 ویں وکٹ کے نقصان کا سامنا جوفرا آرچر کی صورت میں برداشت کرنا پڑا جنہوں نے 16 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی جیمز اینڈرسن ہیں جنہوں نے7 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں روری برنز نے 4، ڈومینک سبلی نے 8، جو روٹ نے 14 رنز بنائے جبکہ بین سٹوکس کوئی سکور نہ بنا سکے۔ روسی کوبرا پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب باﺅلر ٹھہرے جنہوں نے18 اوورز میں 66 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بولروں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور 92 رنز پر ان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ ڈوم سبلی 8، روری برنز 4، بین سٹوکس صفر جب کہ کپتان جو روٹ 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جو روٹ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، روری برنز، بین سٹوکس، اولی پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، سٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.