سانحہ بیروت پرلبنان کی وزیر اطلاعات اپنے عہدے سے مستعفی

منال عبدالصمد نے استعفی سے پہلے وزیر اعظم کو مطلع کر دیا تھا،وزیر خارجہ ناصیف حتی نے بھی استعفی دیدیا

اتوار 9 اگست 2020 16:10

سانحہ بیروت پرلبنان کی وزیر اطلاعات اپنے عہدے سے مستعفی
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں منال عبدالصمد کا کہنا تھا کہ استعفی سے قبل میں وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔اقتصادی اور سیاسی محاذوں پر دلدل میں دہنستی لبنانی حکومت کے وزیر خارجہ ناصیف حتی نے بھی وزیر اعظم حسن دیاب کو اپنا استعفی پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کابینہ کو خیر باد کہنے کی کوئی وجہ اپنے استعفی میں بیان نہیں کی۔تاہم بعد ازاں ایک وضاحتی بیان میں ناصیف حتی نے بتایا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔ لبنان، وہ لبنان نہیں رہا جسے ہم چاہتے تھے، جسے ہم ایک مثال اور روشنی کا منارہ دیکھنا چاہتے تھے۔ لبنان آج ایک ناکام ریاست کی راہ پر چل پڑا ہے۔ میں بہت سے دیگر شہریوں کی طرح خود سے سوال کرتا ہوں کہ ہم نے پیارے وطن کے لیے کتنے پاپڑ بیلے اور اس کے امن اور تحفظ کے لیے کیا کچھ کیا۔

متعلقہ عنوان :