فرانس ماریشس کے سمندر میں تیل کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مدد دے گا

پیر 10 اگست 2020 10:05

پورٹ لوئس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) فرانس ماریشس میں ایک مال بردار بحری جہاز سے نکل کرپھیلنے والے تیل پر قابو پانے کے لیے ماہرین کی ٹیم اور ساز و سامان روانہ کر رہا ہے، یہ بحری جہاز گزشتہ ماہ ایک ساحلی مرجانی چٹان پر چڑھ گیا تھا۔3 سو میٹر طویل مال بردار بحری جہاز’’واکاشیو‘‘ برازیل سے براستہ سنگاپور چین جاتے ہوئے 25 جولائی کو مرجانی چٹان سے جا ٹکرایا تھا۔

(جاری ہے)

ماریشس کی حکومت نے ماحولیاتی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور بین الاقوامی برادری سے کہا تھا کہ مرجانی چٹانوں اور دیگر سمندری حیات کے بچاؤ کیلئے مدد دی جائے۔فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اس اپیل کے جواب میں ٹویٹ کیا’’ جب متنوع حیاتیاتی ماحول خطرے میں ہو، تو فوراً عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے‘‘۔جاپان، جزائر پر مشتمل اس ملک کی حکومت کی درخواست پر پیر کے روز بین الاقوامی ہنگامی امداد کی اپنی ٹیم کے ماہرین کو ماریشس روانہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :