دُبئی میں پاکستانی مرد کو فلپائنی خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر گرفتار کر لیاگیا

وزٹ ویزے پر نوکری کی تلاش میں آئے پاکستانی مرد نے نوجوان خاتون کو اکیلے دیکھ کر اس سے شرمناک حرکت کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 10 اگست 2020 13:24

دُبئی میں پاکستانی مرد کو فلپائنی خاتون سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر گرفتار ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اگست 2020ء) دُبئی پولیس نے ملازمت کی تلاش میں دُبئی آئے پاکستانی باشندے کو شرمناک حرکات پر گرفتار کر لیا ہے۔ وزٹ ویزے پر آئے 38سالہ پاکستانی نے ایک خاتون کو رات کے وقت اکیلا دیکھ کر اس سے انتہائی بے ہودہ حرکات کی تھیں۔ جس پر 30 سالہ فلپائنی خاتون نے پولیس کو شکایت کر کے ملزم کو گرفتار کرا دیا جو کہ چند ماہ پہلے امارات آیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے جنسی حرکات کرتے وقت شراب بھی پی رکھی تھی۔ فلپائنی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ انٹرنیشنل سٹی میں واقع ایک رہائشی عمارت میں مقیم ہے۔ وقوعہ کی رات تین بجے وہ اپنی رہائش گاہ کے ساتھ واقع پارکنگ سے باہر نکل ہی رہی تھی جب ملزم پیچھے سے اس کے پاس آیا اور اس کے جسم کی پچھلی جانب ہاتھ پھیر دیا۔

(جاری ہے)

وہ ملزم کی اس بے ہودہ حرکت سے خوفزدہ ہو گئی اور اس سے پہلے کہ ملزم کچھ اور شرمناک حرکت کرتا، وہاں سے فوراً بھاگ کر سیکیورٹی گارڈ کے پاس چلی گئی۔

جسے ساری بات کا پتا چلا تو وہ ملزم کے پیچھے بھاگا مگر اتنی دیر میں پاکستانی مرد فرار ہو چکا تھا۔ اتفاق سے فلپائنی خاتون اپنی رہائش گاہ کی بالکونی میں پہنچی تو اسے ملزم ایک قریب ہی واقع رہائشی عمارت میں داخل ہوتا دکھائی دیا۔ جس پر اس نے فوراً پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رہائشی عمارت سے تلاش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ جب ملزم کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ شراب کے نشے میں مدہوش تھا۔ ملزم نے تھانے جانے کے بعد شراب پینے کا تو اعتراف کر لیا، مگر خاتون کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے سے انکار کیا۔ تاہم پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گھناؤنی حرکت کا پتا چل گیا ۔ ایک ویڈیو میں ملزم کو خاتون سے جسمانی چھیڑ چھاڑ کرتے بھی دیکھا گیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 25 اگست کو سُنایا جائے گا، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد دیکھتے ہوئے اسے سزا سُنائے جانے کا بھرپور امکان ہے۔ 

متعلقہ عنوان :