نائجرکے وائلڈ لائف پارک میں خونریز حملہ، آٹھ افراد ہلاک

ہلاک نیوالواوں میں فرانسیسی امدادی تنظیم کے ملازمین اور دو نائجر گائڈز شامل،کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی

پیر 10 اگست 2020 15:26

نائجرکے وائلڈ لائف پارک میں خونریز حملہ، آٹھ افراد ہلاک
میامی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2020ء) مغربی افریقی جمہوریہ نائجر میںایک وحشیانہ حملے کے نتیجے میں چھ فرانسیسی اور دو مقامی افراد کو ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی گورنر نے کہاکہ موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ملک کے مغرب میں تلبری کے علاقے میں قائم ایک وائلڈ لائف پارک کا دورہ کرنے والے ایک گروپ پر حملہ کیا۔ جس میں فرانسیسی امدادی تنظیم کے ملازمین اور دو نائجر گائڈز شامل تھے۔ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم علاقے میں انتہا پسند اسلامی گروپ سرگرم ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :