دورہ انگلینڈ‘قومی کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ ہمپٹن میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری ن

منگل 11 اگست 2020 00:41

لاہور/سائوٹھ ہمپٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) دورہ انگلینڈ میں مصروف قومی کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ ہمپٹن میں پریکٹس اور پریس کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا گیا‘ترجمان پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 13 اگست بروز جمعرات سے ایجز باؤل ساوتھ ہمپٹن میں شروع ہوگا‘دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے اور دوران، قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور پریس کانفرس کے شیڈول کے مطابق 11 اگست بروز منگل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے قومی کرکٹ ٹیم نیٹ سیشن میں شرکت کرے گی‘ اس روز کوئی میڈیا کانفرنس شیڈول نہیں ہے‘12اگست بروز بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا جس میں ہر صحافتی ادارے سے ایکننمائندے کو شرکت کی دعوت دی جائے گی‘ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے قومی کرکٹ ٹیم ایجز باؤل میں ٹریننگ کرے گی‘پی سی بی،ادارتی مقاصد کے لیے ویڈیوز اور تصاویر فراہم کرے گا‘ 13 اگست بروز جمعرات کوپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30بجے ٹاس ہو گی ‘سہہ پہر 3:00بجے کھیل کا آغاز اوردن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا‘14اگست سے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک سہ پہر 3:00بجے پاکستانی وقت پر کھیل کا آغاز اور دن کے اختتام پرورچوئل نپریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا‘دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز سے متعلق تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔