لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر رواں سال مسافروں کی شرح 88 فیصد کم ریکارڈ

بڑی وجہ کورونا کی وبا بنی جس کے سبب مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں،ائیرپورٹ انتظامیہ

منگل 11 اگست 2020 14:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) برطانیہ کے ہیتھرو ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال جولائی میں مسافروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 88 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کی وبا بنی جس کے سبب مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔ ہیتھرو ہوائی اڈہ یورپ کے مصروف ترین اور بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے، جو سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ملکیت ہے۔ اس میں اسپین کے فیرویوئیل، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی سمیت چین انویسٹمنٹ کارپوریشن بھی شامل ہے۔ ان سب نے کہا ہے کہ اس سال ہیتھرو ایئرپورٹ کا 60 فیصد روٹ نیٹ ورک گرانڈ رہا۔