ضلعی حکومت ملتان کی جانب سے ’’ جشن آزادی کی تقریبات اور امن میلے‘‘ کے انعقادکااعلان
بدھ 12 اگست 2020 13:48
(جاری ہے)
اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور زیادہ رش نہ کرنے پر عمل کرتے ہوئے ہم نے جشن آزادی اور امن میلے کا انعقاد امن سیمینار، تھیٹر اور میوزیکل ایونٹ کی صورت میں کیا ہے۔
ان تقریبات میں ملتان کے تمام اداروں کے سربراہان بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ملتان کی تاریخ صوفی ازم کے حوالے سے بہت مشہورہے۔ ملتان کے مشہور چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ وال پینٹنگ کی جائے گی۔ لوگوں کی تفریح کیلئے ان تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ ان تقریبات سے پاکستان کے سافٹ امیج کو پوری دنیا میں اجاگرکیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملتان جنوبی پنجاب کا اہم حصہ ہے۔ضلعی حکومت اڑھائی سال سے ملتان کی ترقی کے حوالے سے بہترین کام کررہی ہے۔ جشن آزادی کے وقت خاص طورپر ملتان میں رہنے والے وہ لوگ جنہوں نے اپنی آنکھوں سے آزادی کے وقت تکلیفیں دیکھیں اور ہجرت کرنے وقت اپنے پیاروں کو قربان کیا وہ آنکھوں دیکھا حال سنائیںگے۔ان تقریبات کا آغاز 13اگست سے ہورہاہے ۔پہلے سیشن میں ٹی وی اور ایف ایم ریڈیو پر ٹاک شوز اور انٹرویوز نشر کیے جائیں گے۔ دوسرے سیشن میں امن سیمینار،تھیٹر اور صوفی میوزیکل اور مشاعروں کا انعقاد کیاجائے گا۔ہر پروگرام میں تمام محکموں کی طرف سے دو ، دوسٹالز لگائے جائیں گے ۔آئندہ پروگراموں کا شیڈول ضلعی حکومت سے گاہے بگاہے جاری کیے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.