متحدہ عرب امارات میں کُتوں کے ذریعے کورونا مریضوں کی شناخت کا تجربہ کامیاب
خصوصی طورپر سُدھائے گئے K9 کُتوں نے 400افراد میں سے 365افراد میں کورونا کی درست تشخیص کر لی
محمد عرفان بدھ 12 اگست 2020 14:13
(جاری ہے)
کُتوں کی جانب سے دُبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے کورونا سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کی جانے والی جانچ سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کُتا لوگوں سے خالی کمرے میں داخل ہوتا ہے اور وہاں موجود مختلف باکس سونگھتا ہے۔
ان باکسز میں دُبئی ایئرپورٹ پر اُترنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپلز رکھے گئے ہیں۔ ویڈیو میں ایک کُتا کئی باکسز کو سونگھنے کے بعد ایک باکس کے آگے بیٹھ کر اپنے ٹرینر کو خبردار کر دیتا ہے کہ اس باکس میں جس شخص کے ٹیسٹ کا سیمپل رکھا گیا ہے، وہ کورونا سے متاثر ہ ہے۔ دُبئی پولیس سیکیورٹی انسپکشن کے K9 یونٹ کے ڈائریکٹر میجر صلاح خلیفہ المزروعی نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر K9 کُتوں کی جانب سے کورونا کیسز کی تشخیص کے لیے ایک جگہ مخصوص کی گئی ہے۔ اگر K9 کُتا کو کسی باکس میں موجودسیمپل پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شُبہ ہوتا ہے تو وہ اس باکس کے آگے بیٹھ جاتا ہے۔اس طریقہ کی بدولت کُتوں اور ان کے ٹرینر ز کو کورونا کے مشتبہ مریض کے سامنے لانے کی ضرورت نہیں پڑتی ،جس سے وہ اس متعدی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ میجر المزروعی کا کہنا ہے کہ کُتوں میں انسانی بُو کو سُونگھ کر اس کے کورونا سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔امارات میں کُتوں کے ذریعے کورونا وائرس کی تشخیص کا طریقہ کار دیگر ایئرپورٹس پر نافذ کرنے پر بھی کام ہو رہا ہے، اس طریقہ سے مسافروں کے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ان کُتوں کی تربیت کے لیے برطانیہ اور فرانس سے خصوصی ماہرین بُلائے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.