پاکستان میں اب لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2 ہزار اور لڑکے پر 1500 ملیں گے، ثانیہ نشتر

بدھ 12 اگست 2020 23:50

پاکستان میں اب لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2 ہزار اور لڑکے پر 1500 ملیں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔انہوںنے کہاکہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی تقریر میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا ذکر کیا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جس نے غذائی قلت سے متعلق اقدامات کیے، قبائلی علاقوں میں غذائی قلت کی شرح باقی شہروں سے زیادہ ہے اور وہاں 48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ فی الحال 8 مراکز کام کررہے ہیں اور اگست کے آخر تک تمام 9 اضلاع کے 33 مراکز کھل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :