دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فواد عالم کی 11 سال بعد قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی
ذیشان مہتاب جمعرات 13 اگست 2020 14:37
(جاری ہے)
دوسرے درست کمبی نیشن کیلیے بھی فیصلے کرنا ہوں گے، اوپنرز میں شان مسعود نے ایک اچھی اننگز کھیلی، دوسری باری میں وہ ناکام رہے،ایشیائی کنڈیشنز میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے عابد علی انگلینڈ میں دباؤ کا شکار ہیں،کپتان اظہر علی بھی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
کمزور قیادت کی وجہ سے تنقید کے بعد وہ سخت دباؤ میں ہیں، بابر اعظم ایک بار امیدوں کا محور ہوں گے، کارکردگی میں عدم تسلسل کا شکار اسد شفیق بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے،محمد رضوان بھی خود کو بڑے میچ کا کھلاڑی ثابت کرنے کیلیے فکر مند ہیں،پاکستان فواد عالم کو کھلانے پر غور کر رہا ہے، اس صورت میں شاداب خان کو باہر ہونا پڑے گا۔ پیس بیٹری میں نسیم شاہ کی جگہ سہیل خان کو شامل کرنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن بولنگ کوچ وقار یونس نے ویڈیو کانفرنس میں نوجوان پیسر کو بھرپور سپورٹ کیا ہے،محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اولڈ ٹریفورڈ میں 8وکٹیں حاصل کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی موجود ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان میزبان ٹیم کی ایک مستند آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے محرومی کا فائدہ اٹھاسکتا ہے،انھوں نے فیملی وجوہات کی بنا پر رخصت لی ہے،ان کا خلا ویسٹ انڈیز کیخلاف متاثر کن کارکردگی دکھانے والے زیک کرولی سے پْر کیے جانے کا امکان ہے،ابھی تک روٹیشن پالیسی پر عمل کرنے والی انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن کو آرام دے کر اولی رابنسن یا مارک ووڈ کو ڈیبیو کا موقع دینے کی بات ہورہی تھی۔ کپتان روٹ کے مطابق امکان یہی ہے کہ اینڈرسن ایکشن میں ہوں گے۔ کیا آپ 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کو موقع نہیں دیں گے،اولڈ ٹریفورڈ میں مین آف دی میچ کرس ووکس آل راؤنڈر کے طور پر امیدوں کا مرکز ہوں گے، دوسری جانب جوفرا آرچر کو آرام دیا جا سکتا ہے، سام کیورن پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں،انگلینڈ نے ساؤتھمپٹن میں 2میچ جیتے، ایک ہارا اور ایک برابر کیا،پاکستان نے ابھی وہاں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.