میکسیکو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

جمعرات 13 اگست 2020 23:13

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) میکسیکو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 5 ہزار 858 نئے تصدیق شدہ کیسز اور مزید ہلاکتیں 737 ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد ملک میں مجموعی طور پر کل کیسز کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 380 اور ہلاکتیں 54 ہزار 666 ہوگئیں۔حکومت کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی اصل تعداد تصدیق شدہ کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :