فلپائن کے صدر کا روس کی کووِڈ 19 ویکسین سرِ عام لگوانے کا اعلان

ویکسین کی تیاری خوش آئیند ہے ، ودریگو دیوترتے

جمعرات 13 اگست 2020 23:15

فلپائن کے صدر کا روس کی کووِڈ 19 ویکسین سرِ عام لگوانے کا اعلان
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) فلپائن کے صدر رودریگو دیوترتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کی تیار کردہ کووِڈ 19 ویکسین سب کے سامنے لگوائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں فلپائنی صدر نے وائرس کے خلاف روس کی تحقیق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کرسمس کا تہوار کورونا سے پاک ہوگا۔انہوں نے روس میں کووِڈ 19 کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوے کہا کہ وہ یہ ویکسین سب کے سامنے لگوائیں گے۔

متعلقہ عنوان :