معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا گلگت بلتستان کا دورہ، شجرکاری کے مقامات کا فضائی معائنہ کیا

جمعرات 13 اگست 2020 22:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور شجرکاری کے مقامات کا فضائی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فاریسٹ گلگت بلتستان اور چیف کنزرویٹر فاریسٹ گلگت بلتستان نے ملک امین اسلم کو شجرکاری کی پیشرفت، مستقبل کے منصوبے اور 10 بلین ٹری سونامی کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور ہوتو پودے لگانے والے مقامات اور ڈویژن کے امور کو بھی اجاگر کیا۔

ملک امین اسلم نے محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کی کاوشوں کی بے حد تعریف کی۔ بعد ازاں ملک امین اسلم نے ٹیم کے ساتھ گانچھی جنگلات ڈویژن کی غوری نرسری اور روڈ کے ساتھ پودے لگانے والے مقامات کا دورہ بھی کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :