محرم الحرام کی تیاریاں،لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورہ پولیس افسران محرم الحرام کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں‘ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

جمعہ 14 اگست 2020 00:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔پولیس افسران محرم الحرام کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔ شیعہ کمیونٹی کے رہنماؤں،مجالس اور جلوسوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے انتظامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹ کا دورے کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نی145-اے ماڈل ٹاؤن اور جامعتہ المنتظرکے شیعہ عمائدین اور رہنمائوں سے بھی ملاقات کیں۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران ہمراہ تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنرلاہور دانش افضال کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :