امریکہ میں دوران پرواز فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

جمعہ 14 اگست 2020 10:20

امریکہ میں دوران پرواز فوجی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ
ورجینیا  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) امریکی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر فائرنگ کا نشانہ بننے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا۔آئی آر آئی بی نیوز نے واشنگٹن ٹائمز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریاست ورجینیا میں امریکی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر پرواز کر رہا تھا جس پر اچانک فائرنگ کر دی گئی اور نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا عملہ زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ ہیلی کاپٹر یو ایچ ون این ہوئی ماڈل کا بتایا جاتا ہے جس پر ایک نا معلوم شخص نے فائرنگ کر کے اسے لینڈ کرنے پر مجبور کر دیا۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والا یہ ہیلی کاپٹر آزمائشی پرواز پر تھا۔ ابھی تک اس حوالے سے کسی کی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں رائج گن کلچر کے سبب سالانہ ہزاروں افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے ، تاہم ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا یہ انوکھا واقعہ ہے۔